جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

شاداب خان الیون نے بابر اعظم الیون کو 4 وکٹ سے ہرادیا

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ ساؤتھ افریقا کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شاداب خان الیون نے بابراعظم الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی کرکٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا گیا جو شاداب خان الیون نے 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

میچ میں بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 289 رنز بنائے، امام الحق 91 اور بابراعظم 83 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 40 اورحارث رؤف 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

شاہنواز دھانی نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے شاداب خان الیون کو 320 کا ریوائزڈ ہدف دیا، جس کے تعاقب میں شاداب الیون نے 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 بنا کر میچ جیت لیا۔

فخر زمان 109 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، سرفراز احمد 58 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

دانش عزیز نے 39 اور محمد نواز نے 43 ناٹ آؤٹ رنز بنائے جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں بہت اعتماد ملا، کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا میں بھی اسی پرفارمنس کو برقرار رکھوں۔

امام الحق نے بھی اپنی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.