ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست واضح ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، ایوان بالا میں اپوزیشن کی شکست واضح ہے۔

ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شکست کے خوف کی وجہ سے اپوزیشن اوپن بیلیٹنگ کی مخالفت کر رہی ہیں، ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.