اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لارہے ہیں، عامر ڈوگر

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لارہے ہیں، پارلیمنٹ چلے گی تو حکومت بھی چلے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

عامر ڈوگر نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائیگی ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دی ہے، 50 سے زائد بلز اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اسمبلی کا اجلاس زیادہ وقت تک چلے، پارلیمنٹ چلے گی تو حکومت بھی چلے گی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.