منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

سینیٹ الیکشن 2018 میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

2018 میں سینیٹ الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ووٹ خریدنے کے لیے پی ٹی آئی ارکان کے آگے نوٹوں کے انبار لگائے گئے۔

مبینہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان کے پی اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں اور پی ٹی آئی ارکان کو نوٹوں کے انبار دکھا کر خریدا جارہا ہے۔

2018 کی اس ویڈیو میں موجودہ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کےسابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم کا بنڈل پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظر آرہے ہیں، ویڈیو میں سلطان محمد رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی ویڈیو میں موجود ہیں، جو رقم وصول کرتے نظر آرہے ہیں۔

خاتون ایم پی اے معراج ہمایوں رقم وصول کرکے بیگ میں رکھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں سابق ایم پی اے دینہ خان بھی رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ رہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانےکا صدارتی ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوچکا ہے، جسے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.