بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکوت سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کی جس میں سیاحت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے  حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرامد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پارلیمینٹیرینز نے پرنس نواز الائی نے بٹگرام میں گرڈ اسٹیشن اور سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے میں سیاحت کا فروغ ہوگا۔ اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو روزگار میسر ہو گا۔

وزیراعظم نے سروے آف پاکستان کے تحت بٹگرام اور کوہستان کے درمیان باؤنڈری کے جلد نوٹیفکیشن کی درخواست پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

The post سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے: وزیر اعظم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.