بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ میں فریال تالپور و دیگر کیخلاف نااہلی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور ، سہیل انور سیال سمیت منظور وسان اور ناصر حسین شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اپریل کو نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے  3 رکنی بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔

عدالت نے مقدمے کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔

فریال تالپور سمیت دیگر فریقین پر اقامے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.