بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 17 مریض دم توڑ گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 17 مریض دم توڑ گئے جبکہ 12642 ٹیسٹ کروائے جانے پر 1323 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 17 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مجموعی تعداد 3996 ہوگئی ہے جوکہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 12642 ٹیسٹ کرائے گئے جس کے نتیجے میں 1323 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 10.5 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 735 مریض صحت یاب ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کے مطابق اس وقت 18318 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 1323 نئے کیسوں میں سے 1025 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.