بدھ16؍شعبان المعظم 1442ھ31؍مارچ 2021ء

سندھ حکومت کا بدھ سے کرونا ویکسینیشن کا آغاز کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے بدھ کے روز سے صوبے میں کرونا ویکسین لگانے کا اعلان کردیا ہے، پہلے مرحلے میں سندھ کے دس اضلاع میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ اعلان صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پارلیمانی سیکریٹری برا ئے صحت ایم پی اے قاسم سراج سومرو کے ہمراہ سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چین سے ملنے والی سائینو فارم ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز میں سے سندھ حکومت کو 82 ہزار 359 ڈو زز ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ نے اپنے وسائل سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ کہ وزیر اعلی سندھ نے علیحدہ سے معقول فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ صوبائی حکومت خود بھی ویکسین کی خریداری کر سکے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ویکسین کی خریداری کے لئے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اجازت کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے لیکن اس کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نجی ڈونر گروپ نے پا کستان میں بیس فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا وعدہ کیا ہے ان کی مارچ میں پہلی شپمنٹ آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دس اضلاع کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جہاں پر کرونا کا تناسب زیادہ ہے اس میں کراچی کے سات اضلاع کے علاوہ جامشورو، حیدرآباد اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سائنو فارم اورنجی ڈونر گروپ کی اسٹرا زینکا اور فائزر کی دو مختلف ڈوز ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی یو، ایچ ڈی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، لیبا ر ٹریز میں کا م کر نے والے اور گھر و ں یہ جا کر کوو ڈ ٹیسٹ کر نے والی ٹیمو ں کو ترجیح دی جائے گی۔

The post سندھ حکومت کا بدھ سے کرونا ویکسینیشن کا آغاز کرنے کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.