بدھ2؍شعبان المعظم 1442ھ17؍مارچ 2021ء

ساہیوال: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ساہیوال کی تحصیل عارف والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

چھاپے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو مار ے گئے، جن کی شناخت شہباز عرف شہبازی اور الیاس عرف الیاسی نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.