بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رینجرز ،پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز اور پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے گرفتار ملزمان کی شناخت مصطفی خان اور عمران عرف مراد کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان نے 29 دسمبر 2020 ء کو قصبہ کالونی میں نائی کی دکان میں ڈکیتی کی تھی، وردات کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے مختلف وارداتوں میں 80 ہزار روپے سے زائداور متعدد موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.