بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: 4 خواتین کے قتل کے مجرم کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم

راولپنڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مجرم کو 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قتل کے مقدمے میں فیصلہ سنادیا اور مجرم غلام عباس کو 4 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دیا۔

عدالت نے مجرم کو 2 مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 37 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

مقدمے میں ثابت ہوا کہ مجرم نے 4 خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.