ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

راس ٹیلر بنگلادیش کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین راس ٹیلر بنگلا دیش کےخلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بیٹسمین راس ٹیلر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

راس ٹیلر کی جگہ بیٹسمین مارک چیپمین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.