بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذمہ داری سے کہہ رہا کل ون سائیڈڈ میچ ہے، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ کل ون سائیڈڈ میچ ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ کل ون سائیڈڈ میچ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کل ہماری جیت اور اپوزیشن کی شکست ہوگی، کل 16 سال کے بچوں کے ساتھ میچ ہے۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ سے متعلق ابھی تک کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کل سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے دنگل سجے گا، جس میں عددی برتری کے اعتبار سے اپوزیشن کی جیت یقینی دکھائی دیتی ہے۔

تاہم اسلام آباد میں سینیٹ کی جنرل نشست پر شکست کھانے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق کہا تھا کہ جیت کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ جبکہ مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد کی جنرل نشست پر تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ جبکہ جے یو آئی (ف) کے عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.