ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

دھوکا دہی پر وضاحت مانگی جو پیپلزپارٹی کے پاس نہیں، نہ دے سکیں گے: راناثنا

رہنما مسلم لیگ نون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نےسینیٹ اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن کیلئے پی ڈی ایم کا اعتماد توڑا، پیپلزپارٹی کے پاس دھوکا دہی کی وضاحت نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی کے ووٹوں کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی نشست حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بےاصولی، دھوکا دہی پر وضاحت مانگی جو ان کےپاس نہیں ہے اور نہ ہی دے سکیں گے۔

رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مناسب سمجھا پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائیں، پی ڈی ایم کےساتھ ایسے نہیں چلاجا سکتا کہ حکومتی اتحاد کے ساتھ بھی ہوں۔

راناثنا نے کہا کہ استعفے اپوزیشن کا اجتماعی آپشن تھا، پی پی کے سامنے دلیل رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.