بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھرنوں کے باعث مسافر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے، پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں دیئے جانے والے دھرنوں کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جانے والی پرواز کے 40 مسافر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے، جس کے باعث پی آئی اے کی لاہور جانےوالی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

دفاتر سے نکلنے والےکئی گھنٹوں بعد بھی گھرنہیں پہنچ سکے، ماڑی پور روڈ ٹاور کے اطراف میں بھی ٹریفک جام ہے۔

 نجی ایئرلاین کی لاہور جانے والی پرواز ایک گھنٹے زائد تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن اسلام آباد جانے والی پرواز بھی روانہ نہ ہوسکی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دمام کی پرواز کا عملہ بھی ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا، جبکہ اسی پرواز کے کئی مسافر بھی ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.