بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے ،سعد رضوی کا شوریٰ ارکان کے نام پیغام

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے اپنے شوریٰ ارکان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مسجد رحمة اللعالمین کے سامنے دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔

سعد رضوی نے پیغام دیا کہ کارکنان فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔

سربراہ کالعدم ٹی ایل پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوریٰ ارکان اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکن اور ہزاروں عوام پچھلے 6 دنوں سے خوار ہو رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ 20 اپریل کو احتجاج کی کال بھی واپس لی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.