بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دی گئی، مفتاح اسمعیل

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں  ہمیں 117 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 ملے گئے ہیں، دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دی گئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دوران پولنگ دو سرکاری گاڑیاں حلقےمیں پارٹی پرچم لگا کر گھومتی رہیں، دونوں گاڑیاں حکومت سندھ کی ملکیت ہیں۔

  مفتاح اسمعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ 260 اور 261 پولنگ اسٹیشن پرفارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پریزائیڈنگ آفیسر تالا لگا کر چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.