بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دورۂ جنوبی افریقا، قومی اسکواڈ کے تمام اراکین کا دوسری بار کورونا منفی آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ دورۂ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کا کورونا ٹیسٹ کل لاہور میں کیا گیا تھا، کورونا رپورٹ منفی آنے کے باعث قومی اسکواڈ آج سے ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ دورۂ جنوبی افریقا کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ جمعرات کو لاہور پہنچے۔

قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.