بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار

ٹیسلا کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو پیٹر رالنسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی۔

پیٹر رالنسن نے کہا کہ یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہو گی جو رواں سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کار صرف دو سیکنڈ میں ہی صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.