بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 23 لاکھ 52 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 74 لاکھ 51 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 52 ہزار 419 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 55 لاکھ 59 ہزار 138 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 627 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 93 لاکھ 91 ہزار 924 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 79 ہزار 772 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار 946 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 80 ہزار 957 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 460 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 217 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 280 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 300 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 33 ہزار 588 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 2 ہزار 34 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 78 ہزار 134 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 12 ہزار 710 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 850 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 72 ہزار 148 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 80 ہزار 147 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 33 لاکھ 60 ہزار 235 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 63 ہزار 61 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 30 لاکھ 5 ہزار 487 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 92 ہزار 2 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 55 ہزار 319 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 998 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 48 ہزار 195 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 63 ہزار 271 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 2 ہزار 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 410 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 987 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 734 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 72 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 62 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 8 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 713 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 88 ہزار 91 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 30 ہزار 512 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 744 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 14 ہزار 951 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.