اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء

دنیا کا سب سے چھوٹا رینگنے والا جانور دریافت

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں دنیا کا سب سے چھوٹا رینگنے والا جانور دریافت ہوا ہے۔

جرمنی اور مڈغاسکر کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ انتہائی چھوٹی جسامت کا یہ گرگٹ دنیا کا سب سے چھوٹا ‘ریپٹائل ( رینگنے والا جاندار) ہے جو کہ انہیں شمالی جنگل میں ملا ہے۔

ماہرین نے اس کا نام ‘چھوٹا گرگٹ (nano-chameleon) رکھا ہے جس کی لمبائی ایک انچ سے بھی کم یعنی صرف 13 اعشاریہ 5 ملی میٹر ہے۔

خیال رہے کہ ایک انچ کے اندر 25 اعشاریہ 5 ملی میٹر ہوتے ہیں اور یہ گرگٹ اس سے بھی چھوٹا ہے اور باآسانی کسی مکھی کی طرح انگلی کے اوپر سما سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھوٹے گرگٹ کی یہ نسل مڈغاسکر کے شمالی جنگلوں میں پائی جاتی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.