بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خوشحالی صرف عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگوں کی جیبوں پر آرہی ہے، عظمی بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خوشحالی صرف وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگوں کی جیبوں پر آ رہی ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے ٹوئٹ  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  فردوس باجی پاکستانیوں پر غربت اور مہنگائی والے ”جن“مسلط ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  آج ڈالر کا ریٹ 160روپے، لٹر پیٹرول 109روپے اور بجلی کا یونٹ 14روپے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے دور میں ڈالر 90روپے، پیٹرول 70 اور بجلی کا یونٹ 8روپے کا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.