بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدر آباد: 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کرونا وائرس کے باعث 17 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن آج 25 اپریل تا 5 مئی 10دن کے لیے لگایا گیا ہے۔

حکومتِ سندھ نے پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن جن علاقوں میں لگایا گیا ہے ان میں لطیف آباد کی یو سی نمبر 1 کا علاقہ حسین آباد، یو سی 8 امانی شاہ کالونی، مہر علی سوسائٹی، قاسم آباد یو سی 1 سحرش نگر، ریونیو ہاؤسنگ سوسائٹی، قاسم آباد یو سی 2 پکوڑا اسٹاپ، انڈس گیس سوسائٹی، یو سی نمبر 3 کے علاقے عبداللّٰہ پلازہ گوسپل ہومز، جی ایم بی بینگلوز، بختاور ویوز، پرنس ٹاؤن، گلشن سوسائٹی، یو سی 4 گلستانِ سجاد، یو سی 5 اسریٰ یونیورسٹی ہوسٹل، ڈیپلائی میمن سوسائٹی شامل ہیں۔

دیہی ٹنڈوجام کے علاقے میر کالونی اور SAU کالونی ٹنڈو جام بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے وہاں ماسک کے بغیر آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری اور تجارتی مراکز مکمل بند رہیں گے، تاہم استثنیٰ والے کاروبار کھولنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.