بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کورونا سے نمٹنے کی پالیسی نہیں رکھتی، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا، ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی، مانگے تانگے پر گزارا چل رہا ہے، مسئلے کا حل لاک ڈاؤن نہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلی ہاؤس سے پٹوار خانے تک پیسے بنائے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک کے سول ادارے تباہ کردیے، کرتارپور منصوبہ 17 ارب سے بنایا گیا اور اب کابینہ سے منظوری لی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.