بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کئی اہم فیصلے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کےشرکاء کو وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے معاہدے کے مطابق ہم پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنے جارہے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء پر واضح کیا گیا کہ ٹی ایل پی پر پابندی ختم کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، یہ جماعت کالعدم ہے اور پابندی برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جارہے ہیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر پوری قوم متحد اور ایک زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا، عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کے لیےجامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.