حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے ساتھ مہنگائی کی سونامی لیکر آئی، حکمرانوں کو سینیٹ الیکشن میں ہار نظر آنے لگی ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ناجائز وزیر اعظم نے جمہوریت کا جناز نکال دیا،جعلی حکمرانوں کو نکال عوامی حکومت بنائیں گے، عوام نے آمریت کے مقابلے میں جمہوریت کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کےلیےکراچی سےقافلے لےکرنکلوں گا،مارچ میں مارچ ہوگا،عوام ہمارے ساتھ جائے گی، نالائق اورنااہل حکمران کوبھگائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بسنے والے بھی اس حکومت کے نہیں، وفاق کو نہ سندھ چاہیے اور نہ ہی سندھ کی عوام مگر سندھ کے جزیرے، گیس، کوئلہ، ٹیکس ریونیو ضرور چاہیے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اب اس ملک کے عوام سلیکٹڈ کو برداشت نہیں کرینگے،یہ وہی عمران ہے جو کہتا تھا ہمارے دور میں مہنگائی ختم ہوجائیگی، طاقت کاسرچشمہ عوام ہےاس مقصد کےلیےپی ڈی ایم بنی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھاکہ عوام عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کابوجھ اٹھارہی ہے، کب تک اس قسم کےتجربات برداشت کریں گے، ہم نالائق اورنااہل کونکالیں گے۔
The post حکمرانوں کو سینیٹ الیکشن میں ہار نظر آنے لگی ہے، بلاول بھٹو appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.