جمعرات5؍رجب المرجب 1442ھ18؍فروری 2021ء

حق اور سچ پر اسٹینڈ لینا بزدل لوگوں کا کام نہیں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حق اور سچ پر اسٹینڈ لینا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ حق سچ کےلیے تکالیف برداشت کرنا اور ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے، الزام اور بہتان تراشیوں کا بھی ایک یوم حساب ہے۔

مریم نواز کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ ’سازشیوں کو بےنقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.