جناح اسپتال کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہوا، ترجمان کے مطابق جھگڑے میں 20 طلبہ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو افراد کو گولیاں لگی ہیں۔
ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد پولیس اور رینجرز نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔
جناح اسپتال میں موجود دو سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 20 طلبہ زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ کردی ہے، پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا۔
طلبہ تنظیموں کے تصادم سے اسپتال میں داخل مریض و تیماردار شدید خوفزدہ ہوگئے۔
غیر متعلقہ افراد کو اسپتال سے باہر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، دونوں تنظیموں کے کچھ کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور صورتحال پر قابو پالیا۔
Comments are closed.