بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمرا نے ٹی وی میزبان سنجنا سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا کی اہلیہ 28سالہ سنجنا ٹی وی میزبان ہیں اور سابق مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں۔
27 سالہ جسپریت بمرا نے اپنی شادی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں نے مل کر ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ آج ہماری زندگی کا ایک خوشگوار دن ہے۔
جسپریت بمرا اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 19 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں جبکہ 67 ون ڈے میچز میں 108 اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 59 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
Comments are closed.