ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جاوید لطیف نے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نےضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔

جاوید لطیف نے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف ایف آئی آر سیاسی بنیادوں پر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر پر لگائی جانےوالی دفعات بے بنیاد ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار ایک سیاسی شخصیت اور رکن اسمبلی ہے، ایف آئی آر میں لگائےجانے والے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں، ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد درخواست گزار کو بلیک میل کرنا اور دباؤ ڈالنا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں 120،120 بی،153،153 اے،500 اور505 ون بی دفعات شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.