بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھر میں رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی، 20مور ہلاک

تھرپارکر کے نواحی گاؤں میں موروں میں رانی کھیت کی بیماری پھیل جانے سے 20 مور ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد مور بیماری میں مبتلا ہیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر میراعجاز ٹالپر کے مطابق گائوں بھاڈور،کھاروڑو، بھیل ویری میں موروں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

ڈپٹی کنزرویٹر میرپورخاص کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ٹیم ان علاقوں میں بھیج دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.