بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تنزانیہ نے کورونا فری ہونے کا دعویٰ کردیا

افریقی ملک تنزانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں اب کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنزانیہ نے ملک کو کورونا فری خطہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اب یہاں ویکسینیشن کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ صدر جان موگوفلی نے ویکسینیشن سے انکار کرتے ہوئے اُس پر تحفظات بھی اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب بھی کیا جہاں کوروناوائرس سے بچنے کیلئے کوئی بھی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئی تھیں۔

تاہم دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تنزانیہ کو کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائے رکھنے اور ویکسین کے حصول کے لیے سنجیدہ اقدامات بھی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post تنزانیہ نے کورونا فری ہونے کا دعویٰ کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.