بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں ایلیکٹیو سرجری مؤخر کردی، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں ایلیکٹیو سرجری مؤخر کردی۔ 

قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی حمودالزمان کی زیرِصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر صنعت و تجارت خسرو بختیار بھی شریک ہوئے۔ 

اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک کے تمام سرکاری اور غیرسرکاری اسپتالوں میں ایلیکٹیو سرجری مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری اسپتالوں کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسپتالوں میں آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سپلائی اور ڈیمانڈ کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے بعد درآمد کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کی ذمے داریوں کا تعین بھی کرلیا گیا۔

اسی طرح ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں اسٹاک کی دستیابی اور فراہمی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.