بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے:اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ،ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے سے نمٹایا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ سسٹم آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا میں اضافہ جاری ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.