ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

‘ترک شہریوں کیلیے بغیر ویزہ یورپ کی سیاحت کا وعدہ پورا کیا جائے’

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین سے تعلقات میں مفید پیش رفتوں کا عزم رکھتا ہےاور امید ہے یورپی یونین سے آئندہ ماہ تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہوجائے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان اور جرمن چانسلرانگیلا مرکل کے مابین ویڈیوکانفرنس پر بات چیت ہوئی جس میں ترک جرمن تعلقات میں فروغ، یورپی یونین تعلقات اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین کا ترکی سے منصفانہ اور تعمیراتی موقف اپنایا جانا دوطرفہ مفادات میں ہوگاضرورت اس بات کی ہے کہ ترک شہریوں کیلیے بغیر ویزہ یورپ کی سیاحت کا وعدہ پورا کیا جائے۔

دوسری جانب جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں جرمن چانسلر نے مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔

The post ‘ترک شہریوں کیلیے بغیر ویزہ یورپ کی سیاحت کا وعدہ پورا کیا جائے’ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.