بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں موت سستی، زندگی مہنگی ہوگئی

بھارت میں موت سستی اور زندگی مہنگی ہوگئی، دارالحکومت دلی میں سانسوں کے بیوپاریوں نے آکسیجن سلنڈر بلیک میں بیچنے شروع کردیئے۔

 سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی جانب سے آکسیجن کی فراہمی کی دہائیاں دی جارہی ہیں۔

چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 لاکھ 60 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان سے گئے ہیں ، جس کے بعد  کورونا سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے اوپر ہوگئی۔

مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں بائیس لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کیلئے منتقل کیا گیا۔

بیرون ملک سے بھارت میں امداد پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق رواں ہفتے فرانس سے آٹھ آکسیجن جنریٹنگ پلانٹ، آئرلینڈ، جرمنی اور آسٹریلیا سے آکسیجن پلانٹ اور وینٹیلینٹرز بھیجے جائیں گے۔

 روس نے بھی طبی امداد بھیجنے کی یقین دہانی کروادی۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹرا کے 105 سالہ بزرگ شہری اور ان کی 95 سالہ اہلیہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.