پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے تین اضلاع سے کورونا کے 6 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 8 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 714 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کےتین اضلاع سے 6 نئے کیسز سامنے آئے، ان میں تین کیسز کوئٹہ، دو لسبیلہ اور ایک کیس نوشکی سے رپورٹ ہوا۔

صوبے میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح 0.8 رہی، صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 815 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 8 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار 429 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 191رہ گئی، جبکہ بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 195 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے451 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 3 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 0.7 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.