ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

بلدیاتی الیکشن کا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ شیڈول میں پنجاب، خیبر پختونخوا، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب میں پہلے مرحلے میں 20 جون، دوسرے مرحلے میں 16 جولائی جب کہ تیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

خیبر پختو نخوا میں بھی مرحلہ وار انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 8 اپریل جب کہ دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری کو ہوگا۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے جواب کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے۔ دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کرا دیے ہیں۔

چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیر غور آئے۔ جب کہ سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے۔

The post بلدیاتی الیکشن کا شیڈول سپریم کورٹ میں جمع appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.