بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیر پاکستان کا چارج سنبھال لیا ۔

سفیر پاکستان بلال اکبر نے اسنادِ سفارت سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول کو پیش کیں ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا اعجاز واپس وطن پہنچ گئے ۔

سعودی عرب میں سفیر بلال اکبر سے مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے تعارفی ملاقات کی، اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین کے اقاموں کی تجدید، جیلوں میں قید پاکستانیوں، کفیلوں کے ساتھ معاملات سمیت دیگر مسائل حل کیے جا ئینگے۔

انہوں نےکہا کہ ان مسائل کی وہ خود نگرانی کرینگے اور تمام افسران سے مکمل پوچھ گچھ کی جائیگی ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کے خلاف شکایات کے بعد وزیراعظم کی جانب سے انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.