پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کا فرنٹ مین ہے۔
مریم اورنگزيب نے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کے خلاف خبر نشر کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا فرنٹ مین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب لاپتہ ہیں اور عمران خان کے فرنٹ مین شہزاد اکبر چیئرمین نیب بنے ہوئے ہيں۔
مریم اورنگزیب نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر اور کاوے موسوی کی میٹنگ کیوں کروائی؟
انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک واپسی سے متعلق کہا ہے کہ اس ملک میں آنے سے نوازشریف کو کوئی نہیں روک سکتا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس جعلی چور، کرپٹ، نالائق، نااہل اور غنڈوں سے نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں چاہیے، نوازشریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔
مریم اورنگزیب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر ٹاؤٹس کو ہدایات دی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، شہزاد اکبر کاوے موسوی سے عمران خان کے فرنٹ مین کی حیثیت میں ملا اور کمیشن مانگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی نے بغاوت کردی کہ پیسے لے کر سینیٹ ٹکٹ دیئے گئے ہیں، آپ کی ہر چوری پاکستانی عوام کے سامنے آرہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب سوچ کر جھوٹ بولنا، کاوے موسوی کے پاس حقیقت موجود ہے۔
Comments are closed.