منگل28رمضان المبارک 1442ھ 11؍مئی2021ء

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن پر پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے تحفظات

پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بارخوش دل خان اور صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امید ہے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ نہیں بنیں گے۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.