بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحرین کی قومی فضائی کمپنی کا اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا۔

حکام کے مطابق گلف ایئر 3 جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2  پروازیں چلائےگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مراکش کا اسرائیل کو تسلیم کرنا تاریخی کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے تھے۔

متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیےتھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.