ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش نے جاتی ہوئی سردی کو بریک لگا دیے۔
گلگت بلتستان میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور نیاٹ ویلی میں برفباری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔
وادی کالام کا رخ کرنے والے سیاح برف اور دلکش نظاروں کا لطف اٹھارہے ہیں، ملکہ کوہسار مری میں بارش سے نظارے دھل گئے۔
ادھر پشاور ، کوئٹہ اور پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.