بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی

ملک میں مسلسل کئی روز سے جاری سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل منگل کو ٹوٹ گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر میں 500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت قیمت 1 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے 88 ہزار 305 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قدر 10 ڈالر اضافے سے 1703 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.