پیر 2 رجب المرجب 1442ھ 15؍ فروری2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوگئی

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 27 پیسے ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 207 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 820 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.