منگل 8؍ شعبان المعظم 1442ھ 23؍مارچ 2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ساڑھے تین سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 860 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.