وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر تشویشناک ہے، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں ہوگا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا مزید بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
شفقت محمود نے کہا کہ طلبا، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی صحت اولین ترجیح ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.