جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

اینٹی نارکوٹکس فورس: امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر باز گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اے ایس آئی کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کےمطابق اے این ایف کے امتحانی مرکز سے 2 نوسر بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دونوں اے این ایف کے اے ایس آئی کے لیے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دے رہے تھے۔

دونوں ملزمان کی شناخت جمیل ڈایو اور تنویر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 4 عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزمان فارم فوٹو شاپ کر کے امتحانی مرکز میں داخل ہوئے، ملزم تنویر احمد سول انجینئر جبکہ جمیل ڈایو وزارتِ خارجہ کا ملازم ہے۔

ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلی جنس کی ٹیم نے شناخت کے بعد حراست میں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.