بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کا ایک بار پھر وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ انتخاب میں ایم کیو ایم حکومتی امیدوار کو ووٹ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہوا۔

ایم کیو ایم کے اجلاس میں اراکین نے رائے دی ہے کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں شہری سندھ کے معاملے پر سنجیدہ نظر آئی تو اس کے ساتھ  سندھ کی سطح پر بات کی جاسکتی ہے۔

ایم کیو ایم نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں مانگی، فیصل سبزواری

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہناتھا  کہ یوسف رضا گیلانی نے بھی ووٹ مانگا ہے، ایم کیو ایم فیصلہ کرے گی کسے ووٹ دینا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ 3 اگست 2018 سے ہمارے مطالبات حکومت کے پاس ہیں، لوکل گورنمنٹ اور مردم شماری سمیت کئی مطالبے پورے ہونا باقی ہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں مانگی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہوا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین ایم کیو ایم سے ہو، خالد مقبول صدیقی سے ڈپٹی چیئرمین کے نام پر مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل نومنتخب اراکین حلف لیں گے وزیر اعظم نے سب کو مبارک باد دی، وزیراعظم سے شہری سندھ کو درپیش مسائل پر بھی بات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.