بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم حیدر آباد میں بھی ریلی نکالے گی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے بعد سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبائی حکومت کے بجٹ مسترد کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حیدر آباد میں 31 جولائی کو ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی ریلی نکالی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد سے نکلے گی اور کوہِ نور چوک پر اختتام پزیر ہو گی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے پہلےکل پندرہ جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کے اختتام پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.